سندھ ہائیکورٹ کا معروف کرکٹر دانش کنیریا پر پابندی کے متعلق عدالتی فیصلے سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات 28اپریل کو پیش کرنے حکم

بدھ 7 اپریل 2021 19:28

سندھ ہائیکورٹ کا معروف کرکٹر دانش کنیریا پر پابندی کے متعلق عدالتی فیصلے سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات 28اپریل کو پیش کرنے حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) سندھ ہائیکورٹ نے معروف کرکٹر دانش کنیریا پر پابندی کے متعلق عدالتی فیصلے سمیت دیگر متعلقہ دستاویزات 28اپریل کو پیش کرنے حکم دیا ہے دانش کنیریا کا کہنا ہے کہ دیگر کرکٹر کو عالمی اور ڈومیسٹک کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی لیکن ان پر پابندی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی درخواست پر سماعت ہوئی ، انہوں نے درخواست میں اسدعا کی ہے کہ انہیں پی سی بی بحالی پروگرام میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے ، دوران سماعت دانش کنیریا اور پی سی بی کے وکیل نے دلائیل دئے عدالت نے دلائیل سننے کے بعد وکلا کو ہدایت کی وہ آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے متعلق عدالتی فیصلے اور دستاویزات پیش کریں اس موقع پر پی سی بی وکیل نے کہا کہ پی سی بی دانش کنیریا کی اپیل نمٹا چکا ہے،بورڈ آئی سی سی کی ہدایت پر عمل درآمد کا پابند ہے، سابق کرکٹر دانش کنیریا عدالت میں بولے کہ وہ گیارہ سال سے دھکے کھا رہے ہیں ایک چئیرمین پی سی بی نے کہا تمہاری شکل نہیں دیکھنا چاہتے انہوں نے کہا کہ ان کے ہاتھ پاں باندھ دیے گئے ہیں، رمضان کرکٹ یا کوئی اور ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل سکتے،برطانوی عدالت میں کیس لڑنے کے لئے وکیل نے بھاری فیس مانگی،جو ادا نہیں کر سکتا تھا ، پی سی بی تعاون کرتا تو تاحیات پابندی نہیں لگتی،میں پی سی بی سے درخواست کررہا ہوں ان کے ساتھ تعاون کرے، اسی طرح کے کیس میں دیگر کرکٹر نے معافی مانگی تو انہیں کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی لیکن ان کے ساتھ ایسا نہیں کیا جس کے بعد عدالت مزید سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی۔

وقت اشاعت : 07/04/2021 - 19:28:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :