پاکستان ویمنز فٹبال کھلاڑی حاجرہ خان کا مالدیپ کلب سے معاہدہ ، کسی بھی غیر ملکی کلب سے کھیلنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل ، میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، پاکستان کا نام روشن کرونگی ، حاجرہ خان

پیر 2 جون 2014 21:54

پاکستان ویمنز فٹبال کھلاڑی حاجرہ خان کا مالدیپ کلب سے معاہدہ ، کسی بھی غیر ملکی کلب سے کھیلنے والی پہلی خاتون کا اعزاز حاصل ، میرے لئے اعزاز کی بات ہے ، پاکستان کا نام روشن کرونگی ، حاجرہ خان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جون۔2014ء) کراچی سے تعلق رکھنے والی پاکستان ویمنز فٹبال کھلاڑی حاجرہ خا ن نے مالدیپ کے فٹبال کلب ایس ایچ آر سے معاہدہ کرلیا ۔ حاجرہ خان واحد پاکستانی خاتون ہیں جن کا کسی بھی غیر ملکی کلب سے معاہدہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجرہ خان کا کہنا تھا کہ مالدیپ کے ایس ایچ آر کلب سے معاہدے پر بہت خوش ہوں میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں واحد پاکستانی خاتون کھلاڑی ہوں جس کا معاہدہ غیر ملکی کلب

کے ساتھ ہوا ہے انشاء اللہ اپنے ملک کا نام روشن کرونگی ۔

وقت اشاعت : 02/06/2014 - 21:54:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :