قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 17 اپریل کوبنگلہ دیش روانہ ہوگی

تا 26 اپریل تک واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا کھائیگا ، پانچ ونڈے میچ بھی کھیلے جائینگے

جمعرات 8 اپریل 2021 15:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم 17 اپریل کوبنگلہ دیش روانہ ہوگی ۔ شیڈول کے مطابق 23 تا 26 اپریل تک واحد چار روزہ میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا کھائیگا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق 30 اپریل کوپہلا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ میں کھیلا جائیگا ،2 مئی کو دوسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ،4 مئی کو تیسرا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام سلہٹ،7 مئی کو چوتھا پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ،9 مئی کوپانچواں پچاس اوورز پر مشتمل میچ بمقام ڈھاکہ کھیلا جائیگا ۔10 مئی کوقومی ٹیم وطن واپس روانہ ہوگی ۔
وقت اشاعت : 08/04/2021 - 15:29:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :