امام الحق کا جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار

جمعرات 8 اپریل 2021 16:00

امام الحق کا جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے اور قومی ٹیم کاحصہ ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔امام الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ الحمد للّٰہ میں اس بہترین ٹیم کا حصہ ہوں۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز جیتنے پر سب کو مبارکباد۔امام الحق نے اپنے ساتھی اوپنر فخر زمان کو خصوصی طور پر مبارک باد دی۔جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل دو سنچری بنانے پر فخر زمان کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ امام الحق نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 70، دوسرے میں 5 اور تیسرے میچ میں 57 رنز بنائے تھے۔
وقت اشاعت : 08/04/2021 - 16:00:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :