جنوبی افریقا کیخلاف جس بلے کی مدد سے 2 سنچریاں بنائیں وہ محمد حفیظ نے دیا تھا: فخر زمان

ہر سینئر کرکٹر کو حفیظ بھائی سے سیکھنا چاہئے کہ جونیئر کرکٹرز کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جائے، انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بھی میری مدد اور رہنمائی کی: اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات اپریل 16:51

جنوبی افریقا کیخلاف جس بلے کی مدد سے 2 سنچریاں بنائیں وہ محمد حفیظ نے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اپریل 2021ء ) جنوبی افریقا میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور ون ڈے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان نے اپنے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف لگاتار 2 سنچریاں جس بیٹ سے بنائیں وہ پاکستانی آل راؤنڈر محمد حفیظ نے دیا تھا۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے پاکستان کی سیریز جیت میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے دو سنچریوں کی مدد سے تین اننگز میں 302 رنز بنائے اور انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

ورچوئل پریس کانفرنس میں فخر زمان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ سیریز کے دوران میں نے جو بیٹ استعمال کیا تھا وہ حفیظ بھائی نے تحفے میں دیا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور ہر سینئر کرکٹر کو ان سے یہ سیکھنا چاہئے کہ جونیئر کرکٹرز کے ساتھ کس طرح سلوک کیا جائے، انہوں نے پی ایس ایل کے دوران بھی میری مدد اور رہنمائی بھی کی ۔

(جاری ہے)

فخر زمان نے اپنی فارم میں واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب میں آئوٹ آف فارم تھا تو سخت محنت کی جس کی وجہ سے میں اچھی کارکردگی دکھانے میں کامیاب رہا ۔

میں ان سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے فارم نہ ہونے کے باوجود میرا ساتھ دیا۔ فخر زمان پروٹیز کے خلاف ون ڈے میچ میں جیت کے بعد چار میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنا ایک بڑی کامیابی ہے اور پوری ٹیم کے حوصلے بلند ہے ،امید ہے کہ ہم ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/04/2021 - 16:51:55

Your Thoughts and Comments