ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن نے سید اظہر علی شاہ کو ساوتھ ایشن کنفیڈریشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے

دونوں اداروں (اے سی سی) اور /(ایس ای سی سی) کے انتخابات ایک ہی دن یعنی 22 مارچ ، 2021 کو دبئی میں ہوئے تھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 9 اپریل 2021 17:10

ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن نے سید اظہر علی شاہ کو ساوتھ ایشن کنفیڈریشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن (اے سی سی) نے سید اظہر علی شاہ کو جنوبی ایشین سائیکلنگ کنفیڈریشن کا نیا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ دونوں اداروں (اے سی سی) اور /(ایس ای سی سی) کے انتخابات ایک ہی دن یعنی 22 مارچ ، 2021 کو دبئی میں ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

سید اظہر علی شاہ کو مبارک باد لکھے گئے خط میں ، مسٹر اونکار سنگھ سیکرٹری اے سی سی نے ایس ای سی سی کا نیا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا۔

مسٹر سنگھ نے کہا کہ انہیں اس بات کا پورا پورا یقین ہے کہ سائیکلنگ میں نئی ​​قیادت کھیل میں زیادہ اونچائی حاصل کرے گی۔ اپنے خط میں انہوں نے نئے صدر( ایس ای سی سی) کی صلاحیتوں پر اعتماد ظاہر کیا۔ مسٹر سنگھ کہ سید اظہر علی شاہ کی کوششوں سے ایس اے سی سی کے ممبر ممالک میں سائیکلنگ اپنے تمام اہداف حاصل کرلے گی۔ مسٹر سنگھ نے یقین دلایا کہ وہ( اے سی سی) جنوبی ایشیاء کے تمام ترقیاتی منصوبوں میں ان کی مدد کے لئے ہمیشہ موجود رہے گا۔
وقت اشاعت : 09/04/2021 - 17:10:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :