قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے معاملہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو این سی او سی کی جانب سے جواب نہ مل سکا

ہفتہ 10 اپریل 2021 14:58

قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے معاملہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو این سی او سی کی جانب سے جواب نہ مل سکا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2021ء) قومی ہاکی کھلاڑیوں کی ویکسینیشن کے معاملہ میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کو این سی او سی کی جانب سے جواب نہ مل سکا پی ایچ ایف ذرائع کے مطابق سربراہ این سی او سی اسد عمر کو لکھے جانے والے خط کا پی ایچ ایف کو تاحال جواب نہیں مل سکا۔

(جاری ہے)

پی ایچ ایف نے سینئر، جونیئر کھلاڑیوں اور اسٹاف کی کورونا ویکسینیشن کے لیے 9 مارچ کو سربراہ این سی او سی اسد عمر کو خط لکھا تھا۔

پاکستان ہاکی کے سینئر اور جونئیر ٹیموں نے انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کرنی ہے جبکہ کھلاڑیوں کی ویکسینیشن نہ ہونے سے تربیتی کیمپ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔جونیئر ایشیا کپ بنگلا دیش میں کھیلا جانا ہے جبکہ پی ایچ ایف آئندہ ہفتے مثبت پیش رفت کے لیے پٴْرامید ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 14:58:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :