ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

ہفتہ 10 اپریل 2021 20:19

ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیت کر قومی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ڈھاکا سے براستہ دوحہ لاہور پہنچی، قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بنگلہ دیش میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ جیتا،فائنل میں پاکستان بلائنڈ ٹیم نے بھارت کو شکست دی جبکہ بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے باعث ٹورنامنٹ مختصر کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ اتوار کو ختم ہواتاہم فلائٹس دستیاب نہ ہونے کے باعث ٹیم کی واپسی جلد ممکن نہ ہوئی۔بنگلا دیش میں ہونے والے تین ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 62 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :