ثانیہ مرزا بھی ترک شیف کے کھانے کی دیوانی نکلیں

ہفتہ 10 اپریل 2021 20:19

ثانیہ مرزا بھی ترک شیف کے کھانے کی دیوانی نکلیں
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی معروف ترک شیف براک ازدمیر کے منفرد ذائقے کی دیوانی نکلیں حال ہی میں ثانیہ مرزا نے دبئی میں ترک شیف براک ازدمیر سے ملاقات کی جس کی تصویر انہوں نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔

(جاری ہے)

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ مرزا ترک شیف براک ازدمیر کے ساتھ موجود ہیں جبکہ ان کے ہاتھ میں ترک شیف کی تیار کردہ انوکھی بریڈ بھی ہے جس پر انگریزی زبان میں ’مرزا‘ لکھا ہوا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے مزیدار ڈنر کے لیے ترک شیف براک ازدمیر کی تعریف کی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے ا??ن کے لیے تیار کردہ بریڈ کے لیے بھی ترک شیف کا شکریہ ادا کیا۔ثانیہ مرزا اور براک ازدمیر کی اس تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد ناصرف لائک کر رہی ہے بلکہ یہ تصویر مختلف پیجز پر شیئر بھی کی جارہی ہے۔
وقت اشاعت : 10/04/2021 - 20:19:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :