ٖپاکستان ایسوسی ایشن ا?ف کنٹر بری کے زیر اہتمام ٹیپ بال ٹور نا منٹ نوباڈیز ٹیم نے جیت لیا

اتوار 11 اپریل 2021 18:45

a کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اپریل2021ء) پاکستان ایسوسی ایشن ا?ف کنٹر بری کے زیر اہتمام کھیلے گئے ا?ل ایتھنک ٹیپ بال کرکٹ ٹور نا منٹ نو باڈیز کر کٹ ٹیم نے ایگلز کرکٹ ٹیم کو 37رنز سے شکست دیکر جیت لیا ،نوباڈیز کے کھلاڑیوں نے بہترین کار کر دگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ا?ٹھ اوورز میں 108رنز بنائے ، جواب میں ایگلز ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 71رنز بنا سکی ، اسعد علی بہترین کار کر دگی پر مین ا?ف میچ اور مین ا?ف دی ٹور نا منٹ قرار پائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن ا?ف کنٹر بری کے زیر اہتمام ا?ل ایتھنک ٹیپ بال کرکٹ ٹور نا منٹ کرائسٹ چرچ کے ویرن پارک میں کھیلا گیا۔ ٹور نا منٹ میں مختلف کمیونٹیز کی تیرہ ٹیموں نے شرکت کی جس میں پاکستان ،افغانستان ، سری لنکا ، انڈیا اور دیگر کمیونٹیز کے کھلاڑی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ٹور نا منٹ کے رولز کے مطابق لیگ میچ چھ اوورز اور فائنل میچ ا?ٹھ اوورز پر مشتمل تھا اور ہر ٹیم ا?ٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔

ٹور نا منٹ کا فائنل نوباڈیز کرکٹ ٹیم اور ایگلز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ ایگلز کرکٹ ٹیم کے کپتان حبیب مروت نے ٹاس جیت کرنوباڈیز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کر نے کی دعوت دی ،نو باڈیز کے کھلاڑیوں نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ ا?ٹھ اوورز میں 108رنز بنائے۔ نو باڈیز کی جانب سے اسعد علی نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور سب سے زیادہ 20رنز بنائے اس کے علاوہ رضا 17اورجمال14رنز بنا کر نمایاں رہے۔
وقت اشاعت : 11/04/2021 - 18:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :