فاسٹ بولر حسن علی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات بے چین

پیر 12 اپریل 2021 15:37

فاسٹ بولر حسن علی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات بے چین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) حال ہی میں ننھی پری کے والد بننے والے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی اپنی بیٹی سے پہلی ملاقات بے چین ہیں ۔پاکستان اور جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پیشِ نظر اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر بھی اپنے اہلخانہ سے دور رہنے والے قومی کرکٹر حسن علی نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی ننھی پری ’حیلینا‘ کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

حسن علی نے بیٹی کو دیکھنے کے لیے ویڈیو کال کی جس کا اسکرین شاٹ اٴْنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لگایا۔قومی کرکٹر نے اپنی ننھی پری سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میرا بیٹا۔اٴْنہوں نے لکھا کہ ڈیڈی أپ کو بہت یاد کرتے ہیں۔حسن علی نے لکھا کہ أپ کے ڈیڈی بہت جلد أپ کے پاس أجائیں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ حال ہی میں حسن علی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں بیٹی کی رحمت سے نوازا ہے، ننھی شہزادی کو ہماری فیملی میں خوش أمدید۔

حسن علی اور اٴْن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام حیلینا حسن علی رکھا۔واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ شادی کی شاندار تقریب دنیا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک دبئی کے سیون اسٹار ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی۔
وقت اشاعت : 12/04/2021 - 15:37:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :