عالمی فٹبال کپ کی کامیابی کے لیے پراعتماد ہوں صدرفیفا

جمعہ 6 جون 2014 16:53

ساؤپاؤلو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کے صدر نے کہا ہے کہ وہ برازیل میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والا عالمی فٹبال کپ کی کامیاب کے لیے پر اعتماد ہیں۔فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے برازیل کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس عالمی کپ کو کامیاب بنانے کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں کریں۔انھوں نے یہ بات ساوٴ پاوٴلو شہر میں میٹرو کے کارکنوں کی ہڑتال کی وجہ سے ہونے والی ٹریفک جم سے نکلنے کے بعد کہی۔

فیفا کے حکام اس ٹریفک جام میں کئی گھنٹوں تک پھنسے رہے۔حکومت اور میٹرو یونین کے مابین مذاکرات ناکام ہونی کی وجہ ہڑتال دوسرے دن میں داخل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے مزید مشکلات پیش آئیں گی۔ساوٴ پاوٴلو میں برازیل اور کرویشیا کے درمیان عالمی کپ کا ابتدائی میچ کھیلے جائے گا۔

(جاری ہے)

پولیس اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین نے خبرادار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں ہوئے تو وہ بھی ہڑتال کریں گے۔

حالیہ احتجاج برازیل میں ہونے والے عالمی فٹبال کپ کے لیے ایک نیا دھچکا ہے جس پر ٹورنامنٹ کے عالمی منتظمین نے تنقید بھی کی ہے۔لیکن فیفا کے صدر نے عالمی کپ کے انعقاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم پر عتماد ہیں کہ یہ ایک جشن ہوگا۔اس سے پہلے برازیل میں فٹ بال کے عالمی کپ پر اٹھنے والے اخراجات کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔گذشتہ برس لاکھوں افراد نے عالمی کپ پر اٹھنے والے اخراجات اور بدعنوانی کے خلاف اور عوامی سہولیات میں بہتری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر میں مظاہرے کیے تھے۔تب سے اب تک برازیل میں متعدد مرتبہ مظاہرے ہو چکے ہیں جن میں سے کئی تشدد کے بعد ختم ہوئے۔

وقت اشاعت : 06/06/2014 - 16:53:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :