اعصام برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کے منتظر

جمعہ 6 جون 2014 16:53

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6جون 2014ء) پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق برطانوی ایوان نمائندگان سے خطاب کے شدت سے منتظر ہیں۔ ایک انٹرویو میں اعصام الحق نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ کے نمائندگان سے خطاب کے حوالے سے تھوڑا نروس ضرورہوں تاہم میری کوشش ہے کہ اہم شخصیات کے سامنے مثبت تاثر چھوڑ سکوں، انھوں نے کہا کہ یہ کورٹ کے باہر میری زندگی کا ایک یادگار لمحہ ہوگا، اپنی تقریر میں پاکستان کے مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کی کوشش کروں گا۔

یاد رہے کہ اعصام الحق کو برطانوی پارلیمنٹ کے اسپیکر جان برکاوٴ نے ہاوٴس ا?ف کامن سے خطاب کی دعوت دی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹینس اسٹار دنیا بھر کے نوجوانوں کیلیے رول ماڈل ہیں۔ اعصام الحق ٹینس میں ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ دنیا بھر کے مسائل زدہ عوام کی خدمت کرنے میں بھی پیش پیش ہیں، وہ اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے پاکستان ہلال احمر سوسائٹی سے منسلک ہوئے، اس دوران 2010 میں انھیں ا?رتھر ایش ہیومنٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

(جاری ہے)

اعصام الحق پاکستان، عراق، افغانستان اور کمبوڈیا میں ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں میں اسپورٹس کا سامان تقسیم کرنے میں بھی مصروف ہیں، وہ مستقبل میں انہی ممالک میں جنگ کی وجہ سے ٹانگوں سے محروم افراد میں ویل چیئر بھی باٹنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے حوالے سے اعصام الحق نے کہاکہ گراس کورٹ ہمیشہ سے میرا فیورٹ رہا،اس لیے کوشش ہوگی کہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ نھوں نے کہا کہ فرنچ اوپن ڈبلز ایونٹ کے دوسرے ہی راوٴنڈ میں شکست حیران کن تھی،گھٹنے کی انجری نے بھی پریشان کیا جس کی وجہ سے مکس ڈبلز میں شریک نہ ہوسکا لیکن اب مکمل فٹ ہوں، ومبلڈن کورٹ پر بہترین کھیل پیش کروں گا۔

وقت اشاعت : 06/06/2014 - 16:53:18