ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی یکم سے 9 اکتوبر تک ڈھاکہ میں ہوگی

منگل 13 اپریل 2021 00:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2021ء) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایشیا ہاکی کا یہ معتبر ترین ایونٹ یکم اکتوبر سے 9 اکتوبر تک بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا، پاکستانی ٹیم بھی اس میں شرکت کرے گی۔اس سے قبل نومبر 2020 میں شیڈول ایونٹ کوویڈ 19 کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔

(جاری ہے)

مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کی تاریخوں کی تصدیق بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کیساتھ ہوئی ہے اور بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے بھی ایونٹ کی منظوری دیدی ہے۔دو سال بعد ہونیوالے ایونٹ کا چھٹا ایڈیشن بنگلہ دیش کے ڈھاکہ کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ایونٹ میں جاپان، بھارت، پاکستان، کوریا، ملائشیا اور میزبان بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 00:31:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :