فواد عالم کی ایک اور سنچری

مڈل آرڈر بلے باز نے پریکٹس میچ میں ناٹ آئوٹ 103 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 اپریل 2021 11:45

فواد عالم کی ایک اور سنچری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13اپریل 2021ء ) پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ کی زمبابوے کے خلاف 2 میچز کی سیریز کی تیاریاں عروج پر ہیں اور اسی دوران فواد عالم نے بھی سنچری سکور کرڈالی ہے۔ لاہور میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے تیاریوں کے دوران پاکستانی سکواڈ نے پریکٹس میچ کھیلا۔ قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے پہلے دن بیٹسمینوں نے وکٹ پر 86 اوورز کھیل کر 5 وکٹ پر 305 رنز بنائے۔

فواد عالم نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

پریکٹس میچ کے پہلے دن آغا سلمان 74، عابد علی 33، اظہر علی 26 اور عمران بٹ 24 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لیگ سپنر زاہد محمود نے 2 جب کہ شاہنواز دھانی اور وقاص مقصود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل زاہد محمود نے زمبابوے کے دورے کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم وہ نہیں جا سکے تھے ،اب وہ ٹیسٹ سکواڈ کے ساتھ 21 اپریل کو روانہ ہوں گے۔                                                                                                                                          
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 11:45:54

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :