ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا

ہفتہ 7 جون 2014 20:14

ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات کا اظہار کر دیا، کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کردیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7جون۔2014ء) ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر یونس خان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ یونس خان نے تاحال کنٹریکٹ پر دستخط نہیں کیئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونس خان کو پہلے سنٹرل کنٹریکٹ میں اے کیٹگری میں شامل کیا گیا تھا لیکن اعلان سے کچھ دیر پہلے فیصلہ بدل دیا گیا جس کے بعد یونس خان کو بی کیٹگری دے دی گئی۔ سابق کپتان کی جگہ جنید خان کو اے کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔ سال 2013 کے سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی یونس خان کو بی کیٹگری دی گئی تھی لیکن یونس خان کیاحتجاج کرنے کے بعد انہیں اے کیٹگری میں شامل کر لیا گیا تھا۔

وقت اشاعت : 07/06/2014 - 20:14:11

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :