سائوتھ ایشین سائیکلنگ کنفڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ کے اعزاز میںتقریب

ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیارخٹک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 13 اپریل 2021 18:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،امجد علی خان) خیبرپختونخواسائئکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ساوتھایشین سائیکلنگ کنفڈریشن کے نومنتخب صدر سید اظہر علی شاہ کے اعزاز میں پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کاانعقادکیاگیا۔جس کے مہمانان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان اورڈائریکٹر جنرل سپورٹس ڈائریکٹریٹ اسفندیارخٹک تھے انکے علاوہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی صدرنثاراحمد،پشاورپریس کلب کے نائب۔

صدر نادرخواجہ،ایشین۔سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کیسیکرٹری امجدعزیزملک،سپورٹس رائرز ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز احمد، صوبائی جوڈوایسوسی ایشن کے صدرمسعوداحمد،صوابائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدرتاج محمد،صوبائی۔

(جاری ہے)

کبڈی ایسوسی ایشن کے صدرارباب نصیراحمد، پشاورسپورٹس کمپلیکس کیایڈمنسٹریٹر شاہ فیصل اوربڑی تعدادمیں سائیکلسٹوں سمیت کھیلوں کے مختلف ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان نے سید اظہر علی شاہ کوساوتھ اشیا سائکلنگ کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا سائکلنگ ایسوسی ایشن کا سائکلنگ کے فروغ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کے صوبے کی کھلاڑی نہ صرف نیشنل بلکہ انٹر نیشنل مقابلوں میںبھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات پر صوبے میں پہلااسائیکلنگ ویلوڈرم ریگ ماڈل ٹاون میں بنائیں گے جس کا وزیر اعلی خیبر پختونخوا عنقریب افتتاح کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے بعد سائوتھ ایشین ٹور ڈی سوات کا انعقاد کیا جائے گا جس کو کامیاب بنانے کے لئے سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور ضلعی انتظامیہ سوات بھر پور کوشش کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان سائکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ سائیکلنگ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئی دہائیوں کام کررہا ہوں اور دل وجان سے سائکلنگ کی خدمت کی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں سائکلنگ کی کا فی ٹیلنٹ موجود ہے اور یہی وجہ کے کہ ہمارے کھلاڑی مختلف ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں اور مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔


قبل ازیں تقریب سے خیبر پختونخوا سائکلنگ کے جنرل سیکرٹری محمد علی اور سیکرٹری جنرل اے آئی پی ایس امجد عزیز ملک نے بھی خطاب کیاامجد عزیز ملک نے اے آئی پی ایس کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سید اظہر علی شاہ کا جنوبی ایشیا سائکلنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا بہت بڑا عزاز ہے انہوں نے مشکلات کے باوجود سائکلنگ کے فروغ کے لئے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی، ان کی صدر منتخب ہونے کے بعد ملک بلخصوص صوبے میں سائیکلنگ میں کافی ترقی ملے گی اور دنیا میں پاکستان کا سافٹ ایمج پیش کریں گے۔

سیکرٹری محمد علی نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ضم اضلاع میں سائیکلنگ ریس ٹور ڈی مہمند کا انعقاد کیا گیا تھا ان کا کہنا تھا کہ اظہر علی شاہ کا جنوبی ایشیا سائکلنگ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونا ان کے خدمات کا ثبوت ہے۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 18:21:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :