مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ، پہلے راؤنڈ میں کرسٹیو، آلی جینڈرو، جان مل، ٹامی پال کامیاب

منگل 13 اپریل 2021 20:52

مونٹی کارلو ٹینس ٹورنامنٹ، پہلے راؤنڈ میں کرسٹیو، آلی جینڈرو، جان مل، ٹامی پال کامیاب
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اپریل2021ء) مونٹی کارلو ٹینس ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں اسلان کرسٹیو، آلی جینڈرو فوکینا، جان مل مین اور ٹامی پال اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئے۔فرانس میں جاری ایونٹ کے پہلے رائونڈ میں روس کے اسلان کرسٹیو کا مقابلہ اٹلی کے لورینزو موساٹی سے ہوا۔کرسٹیو نے حریف کے خلاف بآسانی اسٹریٹ سیٹ میں فتح حاصل کر کے ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

کرسٹیو کی جیت کا اسکور 3-6 اور 4-6 رہا۔ایک اور میچ میں اسپین کے الجینڈرو فوکینا نے آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینوآر کو ہرا کر اپ سیٹ کر دیا۔فوکینا نے 4-6 اور 6-7 سے کامیابی حاصل کی، اگلے مرحلے میں وہ اٹلی کے بریٹینی سے مقابلہ کریں گے۔جان مل مین نے اوگو ہمبرٹ کو 3-6 اور 3-6 سے شکست دی جبکہ امریکا کے ٹامی پال نے بھی اگلے مرحلے میں رسائی حاصل کرلی، جہاں ان حریف اسپین کے پیڈرو مارٹینز انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 20:52:00

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :