19ویں منی اولمپک گیمزبلوچستان2021 کراٹے چیمپئن شپ

فداشوتوکان کراٹے اکیڈمی کچلاک نے جیت لی۔ آئی کے ڈی کراٹے کلب کوئٹہ نے دوسری اورامین مارشل آرٹس کلب کچلاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی

منگل 13 اپریل 2021 21:01

19ویں منی اولمپک گیمزبلوچستان2021 کراٹے چیمپئن شپ
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) 19ویں منی اولمپک گیمزبلوچستان2021 کے سلسلے میں منعقدہ کراٹے چمپئن شپ فداشوتوکان کراٹے اکیڈمی کچلاک نے جیت لی۔ آئی کے ڈی کراٹے کلب کوئٹہ نے دوسری اورامین مارشل آرٹس کلب کچلاک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق 19 ویں منی اولمپک گیمز2021 کے سلسلے میں کراٹے چمپئن شپ فداشوتوکان کراٹے اکیڈمی کچلاک میں منعقد ہوئی جس میں درجن سے زائد کلبوں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

کراٹے چمپئن شپ کا افتتاح ڈاکٹر گلزار احمد خان اور امیر محمد دوتانی نے کیا جبکہ مہمان خصوصی میجر ریٹائرڈ جاوید انورنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ فداشوتوکان کراٹے اکیڈمی کچلاک نے تینوں ویٹ کیٹیگری میںگولڈ میڈلز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

50 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میںکلیم اللہ ،55 کلو گرام میں طارق اور 60 کلو گرام کے مقابلوں میں محمد نسیم اپنے حریفوں کو شکست دیکر گولڈ میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

آئی کے ڈی کراٹے کلب کوئٹہ کے کھلاڑیوں اسماعیل ،عمر خان اور قائم سنزرخیل نے سلور میڈلز جیتے ۔جبکہ امین مارشل آرٹس کلب کچلاک کے شرجیل ،گوہر اور جواد خان نے برانز میڈلز حاصل کئے۔کراٹے چمپئن شپ میں ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض فدا محمد دومڑ،عبدالمتین کاکڑ، صدام ترین اور محمد عمر نے سر انجام دیئے۔ تقریب کے اختتام پرفداشوتوکان کراٹے اکیڈمی کچلاک کے سربراہ انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی فدا محمد دومڑ نے 19 ویں منی اولمپک گیمز بلوچستان منعقد کرانے پر بابائے سپورٹس عطامحمد کاکڑکو دلی مبارکباد پیش کی۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 21:01:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :