انگلینڈ ویمنز ٹیم اپنی ہوم سیزن کا آغاز برسٹول میں بھارتی ویمنز کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کرے گی

منگل 13 اپریل 2021 21:35

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) انگلینڈ کی خواتین ٹیم اپنی ہوم سیزن کا آغاز برسٹول میں بھارتی ویمن کے خلاف ٹیسٹ میچ سے کریں گی۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی) کے مطابق بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم رواں سال جون میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی اور اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران مہمان ٹیم ایک ٹیسٹ ، تین ایک روزہ اور تین ٹی -20بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اس کے بعد انگلینڈ رواں سال ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم کی بھی میزبانی کرے گا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ انگلینڈ کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹی -20 اور پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی سیریز کھیلی گی۔ 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز ٹیمیں کوئی ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ویمنز ٹیم نے 2014 میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ کے بعد سے طویل فارمیٹ کی کرکٹ نہیں کھیلی ، جبکہ انگلینڈ نے 2019 ایشز میں ایک ٹیسٹ کھیلا تھا۔

ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن نے کہا ہے کہ ہم رواں سال بھارت اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کی میزبانی کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ٹام ہیریسن نے کہا کہ دونوں ممالک کی میزبانی سے ہماری ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی گی جس کا فائدہ ٹیم کو 2022 کے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ میں ضرور ہوگا۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 21:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :