ٹیکن 7 کے عالمی مقابلے،فتح کا تاج پھر سے پاکستانی ارسلان ایش کے سر سج گیا

25 سالہ ارسلان ایش صدیقی نے ہم وطن اویس ہنی کو 5:2سے ہرایا، 15000 ڈالر انعامی رقم کے حقدار قرار پائے

منگل 13 اپریل 2021 21:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) نوجوان پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ (وی یو ایف ایل) ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی، اس کامیابی پر انہیں 15 ہزار ڈالر کی خطیر رقم دی گئی۔

(جاری ہے)

اپنی جیت پر گفتگو کرتے ہوئے 25 سالہ ارسلان نے کہا کہ وہ اس فتح پر خود کو خوش قسمت تصور کررہے ہیں اور دوستوں اور اہلِ خانہ کی حوصلہ افزائی پر ان کے شکرگزار ہیں۔

اپنی ٹویٹ میں ارسلان نے کہا کہ ’میں اللہ کا بیحد شکرگزار ہوں اور تمام منتظمین، عملے اور کھلاڑیوں کی دریادلی اور مہمان نوازی کا بھی مشکور ہوں،2021ء میں ٹیکن سیون کی شاندار ایونٹ میں فتح پر خود کو بہت خوش قسمت اور مسرور محسوس کررہا ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور پوری دنیا میں اپنے دوستوں کا شکرگزار ہوں، دنیا بھر میں موجود میرے دوستوں، خاندان اور سپورٹرز آپ کا شکریہ۔
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 21:35:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :