خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بیلٹ پروموشن تقریب کا انعقاد

منگل 13 اپریل 2021 23:27

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2021ء) خیبرپختونخوا تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بیلٹ پروموشن ٹیسٹ کا انعقاد کیاگیا جس میں سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر و چیئر مین صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن ضیاء الله بنگش مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ صوبائی چیف پیٹرن الیاس آفریدی ، صدر مرتضیٰ حسن بنگش سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، صوبائی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد بیلٹ پروموشن ٹیسٹ میں مختلف ایجز گروپ کے سو سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر ضیا ء الله بنگش نے کامیاب ہونے والے کھلاڑیوں میں بیلٹس اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے انہوں نے کہا کہ ہماری صوبے میں تائیکوانڈو مارشل آرٹ گیم کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کو پروموٹ کرنے کیلئے صوبائی کابینہ بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کرونا وبا کے حالات جیسے بہتر ہوتے ہیں خیبرپختونخوا میں نیشنل تائیکوانڈو مقابلے منعقد کئے جائینگی
وقت اشاعت : 13/04/2021 - 23:27:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :