آئی سی سی کی عمر گل کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد

بدھ 14 اپریل 2021 19:44

آئی سی سی کی عمر گل کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کے فاسٹ بولر عمر گل کو ان کی 37ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے عمر گل کی 2009ء ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پانچ وکٹوں کی پرفارمنس کی جھلکیوںپر مبنی مختصر ویڈیو بھی جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ ویڈیو میںعمر گل کا نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے کیرئیر کے یادگار ترین سپیل کودیکھا جاسکتاہے، اس میچ میں عمر گل کی گیند پر اسکاٹ سٹائرس کا شاہد آفریدی نے ایک ناقابل یقین کیچ بھی تھاما تھا۔

مجموعی طورپر عمر گل نے تین اوورز میں چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی ۔ 14اپریل 1984 ء کو پشاور میں پیدا ہونے والے عمر گل نے 47ٹیسٹ میچوں میں 163،130ایک روزہ میچوںمیں 179اور60ٹی ٹونٹی مقابلوں میں85وکٹیں حاصل کیں۔ سوشل میڈیا پر عمل گل کے پرستاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔
وقت اشاعت : 14/04/2021 - 19:44:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :