ترکی، فٹبالرز کا دورانِ میچ افطار،ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے

ترک فٹبال کلب انقرہ کی ٹیم کے کھلاڑی بشمول گول کیپر روزہ رکھ کر میچ کھیل رہے تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 15 اپریل 2021 13:05

ترکی، فٹبالرز کا دورانِ میچ افطار،ویڈیو نے سب کے دل جیت لیے
انقرہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15اپریل 2021ء ) ترکی میں فٹبال میچ کے دوران مقامی کلب کے کھلاڑیوں نے روزے کی حالت میں‌ میچ کھیل اور گراؤنڈ میں افطار کر کے سب کے دل جیت لیے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں فٹبال میچ کے دوران مغرب کی اذانیں ہونے پر ٹیم انقرہ کھلاڑیوں نے کھیل کا وقفہ لے کر روزہ کھولا۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گول کیپر سمیت کھلاڑیوں نے مغرب کی اذان کی آواز سُن کر کھجور کھائی اور پھر پانی پینے کے ساتھ ساتھ پھل بھی کھائے۔

کھلاڑیوں کے روزہ کھولنے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے ترک کھلاڑیوں کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے اور روزہ رکھ کر ٹورنامنٹ کھیلنے کے اقدام کو شاندار انداز سے سراہا۔

(جاری ہے)

ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس میچ میں ٹیم انقرہ کے مدمقابل ٹیم کون سی تھی۔ روزہ کھلنے کے دوران کمنٹیٹر نے بھی بتایا کہ کھلاڑی سارا دن بھوکے پیاسے (روزے) سے تھے اور اسی وجہ سے انہوں شرعی تعلیمات کے مطابق مغرب کی اذان سُننے کے بعد روزہ افطار کیا۔

واضح رہے کہ طبی ماہرین روزے کے جسمانی اور طبی فوائد مختلف مطالعات میں بیان کرچکے ہیں۔                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 13:05:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :