ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی، محمد حفیظ کی مبارکباد

ٓکپتان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، کریز پر ان کا مکمل اختیار نظر آیا، بیان

جمعرات 15 اپریل 2021 20:22

ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی، محمد حفیظ کی مبارکباد
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) پاکستان ٹیم کے آل رائونڈر محمد حفیظ نے بابر اعظم کی کار کر دگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی۔

(جاری ہے)

محمد حفیظ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جار ی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے میدان میں بابر اعظم کی نہایت اعلی اننگز دیکھی۔بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، کریز پر ان کا مکمل اختیار نظر آیا۔محمد حفیظ نے کہا کہ قومی ٹیم کی جانب سے 204 رنز کا بڑا ہدف حاصل کرنا بھی خاص تھا۔ انہوں نے }محمد رضوان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بھی اچھا کھیلا۔
وقت اشاعت : 15/04/2021 - 20:22:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :