ایشین انڈر21 اسنوکر:عامر ،ماجد اور حمزہ اکبر نے اپنے میچز جیت لئے

منگل 10 جون 2014 15:12

موہالی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء)ایشین انڈر ٹوئنٹی ون اسنوکر چیمپیئن شپ میں پاکستان کے عامر طارق، محمد علی ماجد اور حمزہ اکبر نے اپنے میچز جیت لئے، موہالی میں کھیلی جانے والی چیمپیئن شپ میں پاکستان کے عامر طارق نے ہانگ کانگ کے فنگ ہنگ ہن کو چار صفر سے شکست دی۔

(جاری ہے)

عامر طارق کی فتح کا اسکور ستاسی بائیس، بیاسی بیس، بانوے دو اور تھہتر چھ رہا۔ دوسرے میچ میں حمزہ اکبر نے بھارت کے کنال کوٹھیکر کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ حمزہ اکبر نے ستترستائیس، اسی نو، ترانوے تیرہ اور پچپن باون کے اسکور سے فتح سمیٹی۔ پاکستان کے ماجد علی نے شام کے یازن ہدد کو چار صفر سے مات دی۔

وقت اشاعت : 10/06/2014 - 15:12:08