قومی ٹیم 17ویں ایشیئن سکواش چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی

منگل 10 جون 2014 15:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10جون 2014ء) قومی مینز ٹیم کے کپتان فرحان محبوب نے کہا ہے کہ قومی ٹیم 17ویں ایشیئن ٹیم سکواش چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔یہ چیمپئن شپ 11سے 15جون تک ہانگ کانگ میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی مینزٹیم کے کھلاڑیوں میں کپتان فرحان محبوب، دانش اطلس، فرحان محبو ب اور ناصر اقبال جبکہ ویمنز ٹیم میں کپتان ماریہ طور، مقدس اشرف، ثمرانجم اور رفعت خان شامل ہیں جبکہ کوچ جمشید گل اور مینیجر طارق فاروق رانا ٹیم کے ہمراہ ہیں۔

ہانگ کانگ روانگی سے قبل مصحف سکواش کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی مینز ٹیم کے کپتان فرحان محبوب کا کہنا تھا کہ کہ اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائیں گے ،100فیصد یقین ہے کہ پاکستان اس مرتبہ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگا کیونکہ اس بار پاکستان سیکنڈ سیڈ ہے جبکہ گذشتہ ایونٹ میں ہم سیون سیڈ ہونے کے باوجود چیمپئن بنے تھے۔

وقت اشاعت : 10/06/2014 - 15:12:08