مارک باؤچر نے اے بی ڈویلیئرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں ممکنہ واپسی کا اشارہ دیدیا

میں نے ڈیویلیئرز سے کہا کہ جاؤ اور پرفارم کرو، میں آپکو آئی پی ایل کے آخر میں موقع دینے کے بارے میں سوچوں گا: پروٹیز ہیڈ کوچ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 اپریل 2021 14:17

مارک باؤچر نے اے بی ڈویلیئرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں ممکنہ واپسی کا اشارہ دیدیا
سنچورین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16اپریل 2021ء ) جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اے بی ڈویلیئرز کی بین الاقوامی کرکٹ میں ممکنہ واپسی کا اشارہ دیا ہے۔ جنوبی افریقہ کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین نے آئی پی ایل 2021ء سے پہلے ڈی ویلیئرز کے ساتھ اپنی گفتگو کا انکشاف بھی کیا ہے۔ باؤچر نے بتایا کہ یہ گفتگو ابھی بھی بہت ابتدائی سٹیج پر ہے اور وہ بہت جلد ڈیویلیئرز کے ساتھ دوبارہ بات چیت کریں گے۔

بائوچر کا کہنا تھا کہ میں نے ڈیویلیئرز کے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے جانے سے قبل بھی ان سے بات چیت کی تھی، ہماری گفتگو اب بھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ بائوچر نے گزشتہ روز میڈیا کو بتایا کہ ڈیویلیئرز جیسے انسان ہیں وہ آئی پی ایل میں بہترین کارکردگی دکھا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ وہ اب بھی دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں ۔

(جاری ہے)

بائوچر نے مزید کہا کہ میں نے ڈیویلیئرز سے کہا کہ جاؤ اور پرفارم کرو، میں آپ کو آئی پی ایل کے آخر میں موقع دینے کے بارے میں سوچوں گا ۔ 37 سالہ اے بی ڈی ویلیئرز مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے پوری دنیا میں فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ ڈی ویلیئرز گذشتہ سال آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے حوالے سے خبروں میں ہیں۔
وقت اشاعت : 16/04/2021 - 14:17:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :