نوجوان کا بلوچستان تا خنجراب سائیکل پر سفرمکمل

ْملک کے بہتر امیج کو اجاگر کرنا اور سائیکلنگ کو پرومٹ کرنا میرا مقصد ہے، نوجوان سائیکلسٹ

جمعہ 16 اپریل 2021 15:35

ہنزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان عابد بیگ نے بلوچستان سے خٴْنجراب تک سائیکل پر سفر مکمل کرلیا۔وادی ہنزہ کے نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ نے 3 ہزار کلو میٹر کا فاصلہ 12 روز میں مکمل کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ملک کے بہتر امیج کو اجاگر کرنا اور سائیکلنگ کو پرومٹ کرنا میرا مقصد ہے، سطح سمندر کے 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے 16 ہزار فٹ کی بلندی کے منفی 15 ڈگری تک کا انوکھا سفر تھا۔نوجوان سائیکلسٹ عابد بیگ کا آبائی علاقے ہنزہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔
وقت اشاعت : 16/04/2021 - 15:35:12

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :