یوئیفا یورپیئن انڈر 21 چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں کھیلے جائیں گے

جمعہ 16 اپریل 2021 15:35

یوئیفا یورپیئن انڈر 21 چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مئی میں کھیلے جائیں گے
بڈاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) یوئیفا یورپیئن انڈر 21چمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز مقابلے 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چمپئن سپین، ہالینڈ، اٹلی اور جرمنی نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا کے زیر اہتمام انڈر 21چمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے ہنگری اور سلووینیا میں جاری ہیں۔ میگا ایونٹ کے چاروں کوارٹر فائنل 31 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ دفاعی چمپئن سپین کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ جرمنی کی ٹیم ڈنمارک سے نبرد آزما ہو گی۔ اٹلی کا میچ پرتگال سے ہوگا جبکہ ہالینڈ کی ٹیم فرانس سے پنجہ آزما ہو گی۔
وقت اشاعت : 16/04/2021 - 15:35:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :