کائونٹی کرکٹ، محمد عباس کی مڈل سیکس کیخلاف شاندار ہیٹ ٹرک

عباس نے اب تک میچ میں 6 اوورز میں 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 16 اپریل 2021 17:37

کائونٹی کرکٹ، محمد عباس کی مڈل سیکس کیخلاف شاندار ہیٹ ٹرک
سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16اپریل 2021ء )  قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے انگلینڈ میں جاری کاونٹی میچ میں شاندار ہیٹ ٹرک بنا ڈالی۔ کرکٹ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق 31 سالہ عباس نے ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل سیکس کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ محمد عباس نے پہلے اوور کی آخری 2 گیندوں اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

عباس نے اب تک میچ میں 6 اوورز میں 6 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

چار روزہ کاونٹی میچ میں ہمپشائر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 319 رنز بنائے ہیں، ہیپمشائر کی جانب سے این ہولینڈ 64 اور سیم نورتھ ایسٹ 63 رنز بنا کر نمایاں رہے، مڈل سیکس کی جانب سے سٹیون فن نے چار کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں مڈل سیکس کے بلے باز محمد عباس کی نپی تلی گیند بازی کو سمجھنے میں ناکام رہے اور آدھی ٹیم پویلین پہنچ چکی ہے۔                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 16/04/2021 - 17:37:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :