پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہو گا

ہفتہ 17 اپریل 2021 12:10

پریمیئر لیگ میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہو گا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) انگلش پریمیئر لیگ میں کل اتوار کو دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے۔ اتوار کو میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں آرسنل اور فلہام کی ٹیمیں ایمرٹس سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

آرسنل کی ٹیم 13 میچ جیت کر 45 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ فلہام نے 31 میچ کھیل کر صرف 5 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ ٹیبل پر 18 ویں پوزیشن پر ہے۔

اسی روز ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برنلے کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلا جائے گا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ 18 فتوحات حاصل کرکے 63 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ برنلے کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ 16 ویں نمبر پر ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :