ایف اے کپ کا دوسرا سیمی فائنل لیسٹر سٹی اور سائوتھپمٹن کے درمیان کل کھیلا جائے گا

ہفتہ 17 اپریل 2021 12:36

ایف اے کپ کا دوسرا سیمی فائنل لیسٹر سٹی اور سائوتھپمٹن کے درمیان کل کھیلا جائے گا
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء)ایف اے کپ کا دوسرا سیمی فائنل کل اتوار کو لیسٹر سٹی اور سائوتھپمٹن کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فٹ بال کے سب سے قدیم ٹورنامنٹ ایف اے کپ کے 140 ویں ایڈیشن کے دلچسپ مقابلے لندن میں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو دوسرے سیمی فائنل میں لیسٹر سٹی اور سائوتھمپٹن کی ٹیمیں ویمبلے سٹیڈیم، لندن میں پنجہ آزما ہوں گی۔ لیسٹر سٹی نے کوارٹر فائنل سٹیج میں 12 مرتبہ کی چیمپئن مانچسٹر یونائیٹڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرایا تھا جبکہ سائوتھمپٹن نے بورنموتھ کو بآسانی 0-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 12:36:18