معین علی پر تنقید، انگلش کھلاڑی سوشل میڈیا کے بائیکاٹ پر تیار

اگر کھلاڑی آن لائن بدسلوکی کیخلاف کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو انگلش ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کیلئے تیار ہوگی: سٹورٹ براڈ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 17 اپریل 2021 13:37

معین علی پر تنقید، انگلش کھلاڑی سوشل میڈیا کے بائیکاٹ پر تیار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17اپریل 2021ء ) آل رائونڈر معین علی اور فاسٹ بائولر جوفر آرچر کی مسلسل تضحیک کیے جانے پر انگلینڈ کی ٹیم سوشل میڈیا کے ‏بائیکاٹ کے لیے تیار ہوگئی ۔ 34 سالہ فاسٹ بولر سٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے پر راضی ‏ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کھلاڑی آن لائن بدسلوکی کے خلاف کھڑے ہونا چاہتے ہیں تو انگلینڈ کی ‏کرکٹ ٹیم سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کرنے کے لئے تیار ہوگی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بائولر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے بارے میں بہت ساری مثبت باتیں ہیں لیکن اگر ہمیں ‏بدسلوکی کے خلاف اقدام کے لئے کچھ مدت تک ان مثبت پہلوؤں کو کھونا پڑتا ہے تو میں اس کے ‏لیے رضامند ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعتاً ایک واضح پیغام ہے میرے خیال میں اس امر پر بات چیت ہونی چاہیے۔ یاد رہے کہ فٹ بال میں سکاٹش چیمپئنز رینجرز اور انگلش سیکنڈ ٹائر کی ٹیم سوانسی سٹی نے گذشتہ ہفتے ‏کہا تھا کہ دونوں ٹیموں کے متعدد کھلاڑیوں پر نسلی زیادتی کی جانے کے بعد وہ ایک ہفتہ کے ‏لئے سوشل میڈیا کا بائیکاٹ کریں گے۔                                                                                                                                                                            
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 13:37:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :