جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،شعیب اختر

ویل ڈن پاکستان! آپ نے بہت اچھا کیلا اور کرکٹ کے سارے ڈپارٹمنٹس نے آج خود کو منوایا، فاسٹ بائولر کی گفتگو

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:11

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،شعیب اختر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ بولرز کی کارکردگی قابل تعریف ہے ،ویل ڈن پاکستان! آپ نے بہت اچھا کیلا اور کرکٹ کے سارے ڈپارٹمنٹس نے آج خود کو منوایا۔ ایک بیان میں اٴْنہوں نے قومی ٹیم میں شامل فاسٹ بالرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمارے فاسٹ بالرز سے بہت ساری شکایات تھیں لیکن فاسٹ بالرز نے بہت تگڑی اور عمدہ بالنگ کی۔

شعیب اختر نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کے لیے میچ مشکل ہوا۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کو ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بالر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کی اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ویل ڈن پاکستان! آپ سیریز میں جیت کے حقدار تھے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ دورہ جنوبی افریقہ کامیاب رہا، اسی طرح آگے بڑھتے رہیں۔ویڈیو میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ویل ڈن پاکستان! آپ نے بہت اچھا کھیلا اور کرکٹ کے سارے ڈپارٹمنٹس نے آج خود کو منوایا۔شعیب اختر نے مڈل آرڈر کی ناقص پرفارمنس کے حوالے سے کہا کہ آج مڈل آرڈر میں جو تھوڑی گڑبڑ دیکھنے میں آئی اس کی وجہ سے پاکستان کیلئے میچ مشکل ہوا اور لگ رہا تھا کہ سیریز شاید ہاتھ سے نکل جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نے فاسٹ بالرز کے بارے میں کہا کہ مجھے ہمارے فاسٹ بالرز سے بہت ساری شکایات تھیں تاہم فاسٹ بالرز نے بہت تگڑی اور عمدہ بالنگ کی۔سابق کرکٹر نے کہا کہ تو اب آپ کو پتا چل گیا ہے کہ ہماری جو بالنگ لائن اپ ہے اسے تھوڑا ٹائم دیں تو وہ بہت اچھا پرفارم کرسکتی ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 15:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :