قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کامیاب رہا ، ون ڈے ا ور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:11

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کامیاب رہا ، ون ڈے ا ور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ کامیاب رہا ، ون ڈے ا ور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں جنوبی افریقا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز جیتی۔

(جاری ہے)

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 2اپریل کو کھیلا جس میں گرین شرٹس نے 3 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔

سیریز کا دوسرا میچ میزبان ٹیم جبکہ تیسرا میچ پاکستان نے جیت کر سیریز جیتی۔بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی تین ایک سے شکست دی۔پاکستان کے اس دورے کی دلچسپ بات یہ تھی کہ قومی ٹیم نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں سیریز کے پہلے اور آخری میچز جیتے جبکہ دونوں سیریز کے دوسرے میچ ہارے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 15:11:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :