ہاکی ورلڈ کپ2014:سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

بدھ 11 جون 2014 16:42

ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11جون 2014ء) ہاکی ورلڈ کپ دوہزار چودہ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی۔ ارجنٹائن نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل فور میں جگہ بنالی۔

(جاری ہے)

ہالینڈ کے شہر ہیگ میں جاری لیگ میچز کے آخری روز ارجنٹائن نے جنوبی افریقا کو ایک کے مقابلے پانچ گول سے پچھاڑ دیا۔فتح کے بعد ارجنٹائن نے گروپ بی میں دوسری پوزیشن حاصل کر تے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنالی۔ ایونٹ کی سیمی فائنلز تیرہ جون کو کھیلے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 11/06/2014 - 16:42:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :