ڈاکووں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع چمن میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اپریل 2021 23:16

ڈاکووں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق
چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2021ء) ڈاکووں کی فائرنگ سے پاکستانی کرکٹر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چمن میں پیش آئے ڈکیتی کے ایک واقعے میں نوجوان پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹر جان کی بازی ہر گیا۔ لیویز حکام کے مطابق ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فرسٹ کلاس کرکٹر محمد نعیم پر ڈاکووں نے فائرنگ کر دی۔ محمد نعیم بازار سے موٹر سائیکل پر گھر جارہا تھا جب راستے میں ڈاکووں نے اسے لوٹنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں نعیم شدید زخمی ہو گیا جس کے بعد اسے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم نوجوان کرکٹر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دنیا سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو چکا تھا۔ محمد نعیم کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔بعدازاں ورثا نے لاش ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا، ٹائر جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ مظاہرین کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
وقت اشاعت : 17/04/2021 - 23:16:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :