زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا

ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سین ولیمز کریں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 اپریل 2021 14:37

زمبابوے نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا
ہرارے (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18اپریل 2021ء ) زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان کردیا، جارح مزاج بلے باز برینڈن ٹیلر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا، ٹی ٹونٹی ٹیم کی قیادت سین ولیمز کریں گے، میزبان ٹیم میں کافی عرصے بعد برینڈن ٹیلر اور گریک اروین کی واپسی ہوئی ہے، زمبابوے کے سکواڈ میں 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3 ٹی 20 اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا، ٹی ٹونٹی میچز21، 23 اور 25 ‏اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل اور دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا، سیریز کےتمام میچز ہرارے سپورٹس کلب ‏میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ سال زمبابوے نے پاکستان کا دورہ کیا تھا، دورے میں ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی گئی تھی، گرین شرٹس نے ایک روزہ سیریز سمیت ٹی ٹونٹی سیریز اپنے نام کی تھی۔ شائقین کو گذشتہ سال نومبر میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ طویل عرصے تک یاد رہے گا ،اس میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
وقت اشاعت : 18/04/2021 - 14:37:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :