’بڑے ہوجاؤ اور ذمہ داری سمجھو‘،شعیب اخترکا حیدر علی کو مشورہ

صرف چھکے چوکے لگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں،آپ سنگل ڈبل لیکر بھی حریف سائیڈ پر دباو بڑھا سکتے ہیں: سابق فاسٹ بولر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 18 اپریل 2021 20:20

’بڑے ہوجاؤ اور ذمہ داری سمجھو‘،شعیب اخترکا حیدر علی کو مشورہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18اپریل 2021ء ) سابق پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے نوجوان بیٹسمین حیدر علی کو مشورہ دیا ہے کہ ’بڑے ہوجاو اور اپنی ذمہ داری کو سمجھو‘۔ تفصیلات کے مطابق 45 سالہ شعیب اختر نے کہا کہ کہ حیدر علی بعض اوقات صورتحال کو سمجھ نہیں پاتے، ہمیشہ جارحانہ شاٹس کھیلنا ہی درست نہیں ہوتا بلکہ بعض اوقات آپ کو کھیل کے ساتھ آگے بڑھنا پڑتا ہے، صورتحال کو سمجھداری سے سنبھالنا اور کپتان کا کچھ بوجھ بانٹنا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے حیدر علی کو مشورہ دیا کہ آپ سنگل ڈبل لے کر حریف سائیڈ پر دباو بڑھا سکتے ہیں، صرف چھکے چوکے لگانے کی کوشش ہی سب کچھ نہیں ہے، گیند کو خالی جگہ پر پش کرکے 2 رنز بنا کر بھی حریف فیلڈنگ کو پریشان کیا جاسکتا ہے، حیدرعلی کو کھیل کے اس انداز کو بھی سیکھنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ وہ ایک نوجوان لڑکا ہے اور پاکستان کا مستقبل ہے لیکن اسے جلد از جلد میچور ہونا ہوگا، یہ پختگی بہت اہم ہے کیونکہ اگر وہ میچور نہیں ہوتا ہے تو اسے بہت زیادہ چانسز نہیں مل پائیں گے، میں حیدر علی کو کہوں گا کہ ذمہ داری اٹھائو، ٹیم کو حیدر علی سے بہت ساری میچ وننگ پرفارمنسز کی توقع ہے۔

                                                                                                       
وقت اشاعت : 18/04/2021 - 20:20:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :