یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا، بڑے کلبز کا متوازی لیگ بنانے کا اعلان

پیر 19 اپریل 2021 15:40

یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا، بڑے کلبز کا متوازی لیگ بنانے کا اعلان
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) یورپی فٹبال کو نئے تنازع کا سامنا ہے اور 12 بڑے یورپی کلبز نے متوازی لیگ بنا کر یورپین سپر لیگ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

یوئیفا اور فیفا نے متوازی لیگ بنانے والے فٹبال کلبز اور پلیئرز کو وارننگ دیتے ہوئے سخت کارروائی کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ متوازی لیگ کو قبول نہیں کیا جائے گا۔متوازی لیگ میں آرسنل، اے سی میلان، اٹلیٹکو میڈرڈ، چیلسی، بارسلونا، انٹر میلان، جوینٹس، لیور پول، مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی، ریال میڈرڈ اور ٹوٹن ہم ہاٹسپر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 15:40:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :