ٹسٹپاس نے مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کپ جیت لیا

پیر 19 اپریل 2021 15:40

ٹسٹپاس نے مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کپ جیت لیا
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) مونٹی کارلو ماسٹر ٹینس کپ میں اسٹفینوس ٹسٹپاس نے آندرے روبلو کو ہرا کر پہلی بار 1000 ماسٹر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

فرانس میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں مصر کے اسٹفیفنو سٹسٹپاس کا مقابلہ روس کے آندر ے روبلو سے تھا۔ٹسٹپاس نے پہلا سیٹ چھ تین سے جیتاجس کے بعد انہوں نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط رکھی اور دوسرا سیٹ بھی چھ تین سے جیت لیااور یکطرفہ مقابلے کے بعد پہلی بار 1000 ماسٹر کپ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔جیت کے بعد ٹسٹپاس کا کہنا تھا کہ یہ ہفتہ ان کی زندگی کا بہترین ہفتہ ہے
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 15:40:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :