فری ہٹ نے کرکٹ میں کرپشن کا راستہ کھول دیا :راشد لطیف

’نو بال پر فری ہٹ کرکٹ کی تاریخ کا بدترین قانون، انفرادی طور پر کرپشن کرنیکا بہترین موقع لیکن متاثر پوری ٹیم ہوتی ہے‘: سابق کپتان کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 اپریل 2021 17:21

فری ہٹ نے کرکٹ میں کرپشن کا راستہ کھول دیا :راشد لطیف
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19اپریل 2021ء ) پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے کرکٹ میچز میں لاگو کیے جانے والے اس قانون کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت اگر کسی بائولر کا پیر کریز سے باہر نکل جاتا ہے تو بلے باز کو اگلی بال پر فری ہٹ ملتی ہے۔ 52 سالہ راشد لطیف اس بات پر یقین رکھتے تھے کہ فری ہٹ نے کرکٹ میں کرپشن کا راستہ کھول دیا ہے۔

(جاری ہے)

راشد لطیف نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’نو بال پر فری ہٹ کرکٹ کی تاریخ کا بدترین قانون، انفرادی طور پر کرپشن کرنے کا بہترین موقع لیکن متاثر پوری ٹیم ہوتی ہے‘۔
نو بال جدید کرکٹ میں کسی بھی میچ کا نقشہ تبدیل کرسکتا ہے، فری ہٹ پر کوئی بھی بلے باز کسی ڈر اور خوف کے بغیر سٹروک کھیل سکتا ہے اور اس بال پر بلے باز صرف رن آئوٹ ہوسکتا ہے۔ اس قانون نے دنیا بھر کے کرکٹ میچوں میں بہت سے رزلٹ تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔                                                                                       
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 17:21:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :