اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان روشن ہوگیا

انڈین کرکٹ بورڈ نے 1900ء کے بعد ایک بار پھر کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت کر دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 19 اپریل 2021 17:35

اولمپکس 2028ء میں کرکٹ کی شمولیت کا امکان روشن ہوگیا
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19اپریل 2021ء ) انڈین کرکٹ بورڈ نے کرکٹ کو اولمپک گیمز کا حصہ بنانے کی حمایت کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کو 2028ء کے اولمپک گیمز میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔ اس سے قبل 1900ء میں کرکٹ کو پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک گیمز میں شامل گیا تھا۔ بی سی سی آئی نے اس سے پہلے کرکٹ کو اولمپکس میں شامل کرنے کی مخالفت کی تھی۔

بی سی سی آئی کے خیال میں کرکٹ کی اولمپکس میں شمولیت سے انڈین بورڈ کی من مانی ختم ہونے کے علاوہ اولمپک کمیٹی کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا تاہم بی سی سی آئی نے گزشتہ ہفتے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد اپنا مؤقف تبدیل کر لیا ہے۔ بی سی سی آئی کے عہدیدار ارون سنگھ نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ کرکٹ کے اولمپکس میں شمولیت پر دلچسپی رکھتے ہیں تاہم اس حوالے سے تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے خواتین کی کرکٹ ٹیم کو بھی آئندہ سال برمنگھم میں ہونے والی کامن ویلتھ گیمز میں بھیجنے پر آمدگی کا اظہار کیا ہے۔ 1998ء میں پہلی مرتبہ کرکٹ کو کامن ویلتھ گیمز کا حصہ بنایا گیا تھا جب جنوبی افریقی ٹیم نے کوالا لمپور میں گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔                                                                                                   
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 17:35:26

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :