لارڈز ٹیسٹ ‘ ابتدائی روز انگلینڈ نے سری لنکا کیخلاف 5وکٹ پر 344رنز بنا لئے

جمعہ 13 جون 2014 14:53

لندن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13جون 2014ء) پہلے ٹیسٹ کے ابتدائی روز انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ پر 344 رنز بنالیے۔لارڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مائیکل کیربیری کی جگہ نئے بیٹسمین سام روبسن نے کپتان الیسٹر کک کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا مگر صرف 14 کے مجموعی اسکور پر یہ جوڑی ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

روبسن کو صرف ایک رن پر پرنوان پردیپ نے کاٹ بی ہائنڈ کرادیا، کپتان کک 17 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، انھیں نوان کولاسیکرا نے پویلین چلتا کیاای ین بیل اور گیری بیلنس نے ابتدائی صدموں سے ٹیم کو نکالنے کی کوشش کرتے ہوئے اسکور کو 74 تک پہنچایا ہی تھا کہ پردیپ نے پرسنا جے وردنے کی مدد سے 23 رنز پر قابو کیا، بیل 56 رنز بناکر ایرنگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ اس موقع پر جوئے روٹ کو ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نڑاد بیٹسمین معین علی نے جوائن کیا، دونوں نے پانچویں وکٹ کے لیے 89 رنز اسکور کیے، معین علی 48رنز بناکر رنگانا ہیراتھ کا شکار بنے، ابتدائی دن کے اختتام پر جوئے روٹ 102 اور میٹ پرائر76 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

وقت اشاعت : 13/06/2014 - 14:53:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :