ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کاقومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پراظہارافسوس

پیر 19 اپریل 2021 18:26

ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کاقومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پراظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2021ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے قومی باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ڈی جی سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے پیر کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں غلام فرید کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ غلام فرید ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں ان کے کھیل کو ایک عرصہ تک یاد رکھا جائے گا،اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا ء کرے۔
وقت اشاعت : 19/04/2021 - 18:26:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :