وقار یونس کا اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ

وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، پی سی بی اعلامیہ

منگل 20 اپریل 2021 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ نے وقار یونس نے اہلیہ کی سرجری کے باعث آسٹریلیا روانہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق وقار یونس زمبابوے سے روانہ ہوں گے ،اٴْن کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بتایا کہ آسٹریلیا داخلے کے لیے 14 روزہ قرنطینہ لازمی ہے، اسی لیے وقار یونس جلد روانہ ہورہے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ وقار یونس آسٹریلیا سے واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 00:00:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :