زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوٹنی سیریز میں قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش

سیریز 0-3 سے ہارنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم 255 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے برابر پانچویں نمبر پر آ جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 20 اپریل 2021 14:05

زمبابوے کیخلاف ٹی ٹوٹنی سیریز میں قومی ٹیم کو چوتھی پوزیشن بچانے کا چیلنج درپیش
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 20اپریل 2021ء ) آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں کامیابی کے بعد دو پوائنٹس حاصل کرلئے ہیں اور اپنی چوتھی پوزیشن 262 پوائنٹس کے ساتھ مضبوط کرلی ہے ، انگلینڈ 272 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ، اس کے بعد ہندوستان (270) اور آسٹریلیا (267) کا نمبر ہے۔ اگر پاکستان زمبابوے کے خلاف تینوں میچز جیت جاتا ہے تو وہ ایک پوائنٹ حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی آسٹریلین ٹیم سے صرف 4 پوائنٹس دور رہ جائے گا۔

سیریز 1-2 سے جیتنے کے باوجود قومی ٹیم کی چوتھی پوزیشن برقرار رہے گی لیکن اسے 2 پوائنٹس کھونا پڑیں گے اور اس کے مجموعی پوائنٹس 260 رہ جائیں گے۔ سیریز 0-3 سے ہارنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم 255 پوائنٹس کے ساتھ نیوزی لینڈ کے برابر پانچویں نمبر پر آجائے گا ، اگر میزبان زمبابوے سیریز یا ایک میچ بھی جیت جاتا ہے تو وہ آئی سی سی رینکنگ میں 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر آجائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پانچوں باہمی ٹی ٹونٹی سیریز جیت رکھی ہیں ، گرین شرٹس نے اب تک تمام 14 ٹی ٹونٹی میچز بھی اپنے نام کیے ہوئے ہیں۔ پاکستان نے آخری مرتبہ زمبابوے اور آسٹریلیا کے ساتھ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے جولائی 2018ء میں زمبابوے کا دورہ کیا تھا۔ ہرارے سپورٹس کلب میں 8 جولائی کو پاکستان نے آسٹریلیا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 14:05:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :