راشد لطیف اسپورٹس اکیڈمی کورنگی میں کھیلوں کی تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ،عرفان سلام میروانی

منگل 20 اپریل 2021 16:38

راشد لطیف اسپورٹس اکیڈمی کورنگی میں کھیلوں کی تمام سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئی جائے ،عرفان سلام میروانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی نے کہاکہ راشد لطیف اسپورٹس اکیڈمی کورنگی کو ضلع کورنگی کا مثالی اسپورٹس اسٹیڈیم بنا یا جائیگا بلدیہ کورنگی اس گرائونڈ کو فعال اور کھیلوں کی تمام تر سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا ئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی سید امداد علی شاہ کے ہمراہ راشد لطیف اسپورٹس اکیڈمی کورنگی نمبر5کے دورے پر کیا اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس اینڈ سروسز بلدیہ کورنگی محمد جاوید بھی موجود تھے جنہوں نے اسپورٹس اکیڈمی پر بلدیہ کورنگی کی جانب سے جاری اقدامات سے آگاہ کیا انہوںنے بتا یا کہ گرائونڈ کی تزئین و آرائش کے ساتھ انڈور گیمز کی سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے گئے اور مزید جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

عرفان سلام میروانی نے ہدایت کی کہ ضلع کورنگی کی حدود میں قائم تمام کھیل کے میدانوں کو فعال ،سرسبز اور اس پر سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنا کر کھیلوں کے میدانوں کو آباد اور کھیلوں کو فروغ دیا جائے انہوںنے بلدیہ کورنگی کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کو صحت مند تفریحی سہولتوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے میدانوں کا تحفظ بھی یقینی بنا یا جائے انہوںنے کہاکہ کھیل کے میدانوں اور فیملی پارکوں پر قائم تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کا فی الفور خاتمہ کیا جائے اور اسے تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے انہوںنے کہاکہ سرکاری اراضی پر قبضہ اور تجارتی استعمال میں لانے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے ۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 16:38:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :