خوشی ہے سیزن کے آغاز میں ہی مجھے کامیابی ملی ہے، محمد عباس

منگل 20 اپریل 2021 23:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بالر محمد عباس نے کہا ہے کہ خوشی ہے سیزن کے آغاز میں ہی مجھے کامیابی ملی ہے۔

(جاری ہے)

محمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کاؤنٹی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے میچ میرے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، اب مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں کہا کہ کوشش ہے فارم کیساتھ ردہم میں آؤں اور ٹیم میں کم بیک کروں۔محمد عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہو رہی۔
وقت اشاعت : 20/04/2021 - 23:49:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :